حدیث نمبر: 18343
١٨٣٤٣ - حدثنا يزيد قال: (حدثنا) (١) (هشام) (٢) عن محمد بن سيرين أن رجلًا تزوج (ابنة) (٣) (عبدٍ) (٤) خياط فولدت عنده غلامًا فانتفى منه فقال له شريح (٥): الذي دلك على أن تزوج بنت عبد خياط وأنت رجل من العرب في شرف من العطاء؟ و (هو) (٦) الذي دعاك إلى أن تنتفي منه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی کی۔ اس کے ہاں ایک لڑکاپیدا ہوا لیکن اس آدمی نے اسے اپنا بچہ ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ جس چیز نے تجھے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی پر مجبور کیا حالانکہ تو عرب کا ایک معزز آدمی ہے اسی چیز نے تجھے اس سے ہونے والے بچے کو اپنا بیٹا ماننے سے انکار کرنے پر ابھارا ہے۔ (یعنی شیطان نے تیرے دل میں وسوسے ڈالے ہیں)

حواشی
(١) في [س، هـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (هشيم)، وفي [جـ، ز، ك]: (هشام).
(٣) في [س]: (ابنته).
(٤) سقط من: [أ، ب]، وفي [ط]: (عن).
(٥) في [هـ]: زيادة (ما).
(٦) في [هـ]: (وما).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18343
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18343، ترقيم محمد عوامة 17726)