حدیث نمبر: 18340
١٨٣٤٠ - حدثنا أبو معاوية عن (١) موسى بن عبيدة (الربذي) (٢) عن عبد اللَّه بن (خراش) (٣) قال: رأيت أبا ذر بالربذة وعنده (امرأة) (٤) له سحماء أو (سحناء) (٥) قال: (و) (٦) هو في مظلة له سوداء قال: فقيل له: يا أبا ذر! لو اتخذت (امرأة) (٧) (٨) أرفع من هذه! فقال: واللَّه لأن اتخذ امرأة تضعني أحب إلي من أن أتخذ امرأة ترفعني (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن خراش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مقام ربذہ میں حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی اہلیہ کا رنگ کالا تھا، یا فرمایا کہ وہ بھوک اور کمزوری کی وجہ سے بےحال تھیں، اپنے ایک کالے رنگ کے چھپڑ میں تھے، ان سے کہا گیا کہ اے ابوذر ! اگر آپ اس سے بہتر عورت سے شادی کرلیتے تو اچھا ہوتا ! انہوں نے فرمایا کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام وشہرت میں کمی کا سبب بنے مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسی عورت سے شادی کروں جو میرے نام ونمود میں زیادتی کا سبب بنے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبي).
(٢) في [ك، ز]: (الزبدي)، وفي [جـ]: (الرى)، وفي [هـ، س]: (الزبيري).
(٣) في [ب]: (خراس)، وفي [جـ]: (جراس)، وفي [ط]: (خرافي).
(٤) في [س]: (أمر).
(٥) في [جـ]: (سحباء)، وفي [ط]: (صحناء).
(٦) في [س]: سقطت (و).
(٧) في [س]: (المرأة).
(٨) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: زيادة (هي)، وفي [س]: زيادة (و).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 18340
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف جدًا؛ عبد اللَّه بن خراش متروك.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18340، ترقيم محمد عوامة 17723)