مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: له أن يخطبها إذا أكذب نفسه باب: جن حضرات کے نزدیک لعان کرنے والا مرد اپنے قول سے رجوع کرنے کے بعد عورت کو پیامِ نکاح بھجوا سکتا ہے
حدیث نمبر: 18286
١٨٢٨٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد (أنه) (١) سئل عن المتلاعنين فقال: يتزوجها (٢) إن (أكذب) (٣) نفسه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ سے لعان کرنے والے میاں بیوی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ اپنی تکذیب کردے تو اس سے شادی کرسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: زيادة (أنه).
(٢) في [جـ]: زيادة (و).
(٣) في [س]: (كذب).