مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 18287
باب: اگر لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو عورت کو مہر ملے گا یا نہیں؟
ما قالوا في المتلاعنين إذا فرق بينهما يكون لها (مهر)
١٨٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عمر أن النبي ﷺ فرق بين المتلاعنين وقال: "حسابكما على اللَّه، أحدكما كاذب لا سبيل لك عليها"، فقال: يا رسول اللَّه فمالي؟ قال: "لا مال لك، إن كنت صادقًا فهو ⦗٥٣٨⦘ بما استحللت من فرجها، وإن كنت كاذبًا (فذلك) (١) أبعد لك" (٢).حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فرمایا کہ تمہارا حساب اللہ کے ذمے ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے اور اب مرد کا عورت پر کوئی حق نہیں۔ اس پر اس آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے مال کا کیا ہوگا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے لئے کوئی مال نہیں، اگر تو سچا ہے تو عورت سے مباشرت کی حلت کے بدلے تیرا مال خرچ ہوگیا اور اگر تو جھوٹا ہے تو پھر وہ مال تجھ سے اور بھی زیادہ دور ہے۔