مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: لا يحرم من الرضاع إلا ما كان في الحولين باب: جن حضرات کے نزدیک صرف اس بچے کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس کی عمر دو سال سے کم ہو
حدیث نمبر: 17933
١٧٩٣٣ - حدثنا وكيع عن يزيد بن إبراهيم عن الحسن قال: قال عمر: لا رضاع بعد الفصال (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس بچے کا دودھ چھڑوا دیا گیا ہو اس کے دودھ پینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔
حواشی
(١) منقطع، الحسن لم يدرك عمر.