مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة بكرا (أو) ثيبا، كم يقيم عندها؟ باب: اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
حدیث نمبر: 17825
١٧٨٢٥ - حدثنا يزيد عن حميد عن أنس قال: من السنة للبكر سبعًا وللثيب ثلاثًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ باکرہ کے پاس سات دن اور ثیبہ کے پاس تین دن قیام کرے۔ حسن سات اور دو راتوں کی تقسیم کے قائل تھے۔