مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة بكرا (أو) ثيبا، كم يقيم عندها؟ باب: اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
حدیث نمبر: 17820
١٧٨٢٠ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن الحسن (قال) (١): يقيم عند البكر ثلاثًا (ويقسم) (٢)، وإذا تزوج الثيب أقام ليلتين ثم يقسم.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ باکرہ کے پاس تین دن قیام کرے پھر تقسیم کرے اور ثیبہ سے شادی کے بعد اس کے پاس دو راتیں قیام کرے اور پھر تقسیم کرے۔
حواشی
(١) تكرر في: [ك، ز].
(٢) في [س]: (ويقيم).