مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة بكرا (أو) ثيبا، كم يقيم عندها؟ باب: اگر آدمی باکرہ یا ثیبہ عورت سے شادی کرے تو اس کے پاس کتنا قیام کرے گا؟
حدیث نمبر: 17811
١٧٨١١ - حدثنا ابن (علية) (١) عن (خالد) (٢) عن أبي قلابة عن أنس قال: إذا تزوج الرجل البكر على امرأته أقام عندها سبعًا، وإذا تزوج الثيب أقام عندها ثلاثًا، قال خالد: قال أبو قلابة: أما لو قلت إنه (٣) عن النبي (٤) (ولكنها السنة) (٥) (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی بیوی کی موجودگی میں کسی باکرہ سے شادی کرے تو اس کے پاس سات دن ٹھہرے گا اور اگر ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے گا۔ ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو یہ سمجھ لو کہ یہ حضور ﷺ کی طرف سے ہے یا یہ سنت ہے۔ حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابن سیرین کو سنائی تو انہوں نے فرمایا کہ باکرہ کے لئے تم نے چار دن اور ثیبہ کے لئے ایک دن زیادہ کردیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عيينة).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (مالك).
(٣) في [هـ]: زيادة (رفعه).
(٤) في [ب، جـ، ز]: زيادة ﷺ، وفي [هـ]: زيادة (صدقت).
(٥) في [هـ]: (لكنه قال: السنة كذلك).