مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته ثلاثا فتزوج زوجا باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17803
١٧٨٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: نا (شريك) (١) عن جابر عن عامر قال: قال علي: لا تحل له حتى (يهزها) (٢) به (هزيز) (٣) البكر (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں جب تک وہ باکرہ عورت کی طرح اسے ہلا نہ لے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ وہ تب تک پہلے کے لیے حلال نہیں جب تک دوسرا اس کا شہد اور عورت اس کا شہد نہ چکھ لے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، س، ز، ط، ك]: (وكيع).
(٢) في [ط، هـ]: (تهزها).
(٣) في [س، هـ]: (هزيزة).