مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: لا يتزوج محدود إلا محدودة ومن رخص (في) ذلك باب: وہ مرد جس پر حد جاری ہوئی وہ کسی ایسی عورت سے ہی نکاح کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی یا کسی اور سے بھی کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17792
١٧٧٩٢ - حدثنا أبو بكر عن معتمر بن سليمان عن عاصم عن الشعبي قال: (أحل النساء للزاني: الزانية) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ زنا کار مرد کے لئے سب سے بہتر زانیہ ہی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم چھپے ہوئے کے بارے میں فتویٰ نہیں دیتے۔ البتہ حد کا شکار شخص صرف اسی عورت سے شادی کرسکتا ہے جس پر حد جاری ہوئی ہو۔
حواشی
(١) في [س]: (النساء والزاني الزانية)، وفي [أ، ب]: (النساء الزاني للزانية)، وفي [ط]: (النساء الزاني الزانية)، في [هـ]: (نكاح الزاني الزانية).