مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17791
باب: قرآن مجید کی آیت {اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً} کی تفسیر
في قوله (تعالى): ﴿الزاني لا ينكح إلا زانية﴾
حدیث نمبر: 17791
١٧٧٩١ - حدثنا شبابة عن ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد في قوله: ﴿الزَّانِي لَا يَنْكِحُ إِلَّا زَانِيَةً﴾ بغايا (متعالنات) (١) كن في الجاهلية فقيل لهن: هذا حرام فأرادوا نكاحهن (فحرم) (٢) اللَّه عليهم نكاحهن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { اَلزَّانِیْ لَا یَنْکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد زمانہ جاہلیت میں کھلے عام جسم فروشی کا پیشہ کرنے والی عورتیں ہیں۔ ان عورتوں کو بتایا گیا کہ یہ حرام ہے، اور (کچھ) مردوں نے ان سے نکاح کرنا چاہا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر ان سے نکاح کو حرام قرار دے دیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، هـ]: (متعالمات).
(٢) في [س]: (تحرم).