مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 17775
١٧٧٧٥ - حدثنا عفان عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن الحسن: ﴿وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ﴾، قال: (قصره) (١) اللَّه على نسائه التسع اللاتي مات عنهن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ } میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو ان نو عورتوں پر محددد فرما دیا جن کی موجودگی میں آپ کا وصال ہوا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کو یہ بات بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ حضور ﷺ کو اس کے بعد بھی نکاح کرنے کی اجازت تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قصده)، وفي [س]: (صقره).