مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17769
باب: قرآن مجید کی آیت {لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ} کی تفسیر کا بیان
في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾
١٧٧٦٩ - حدثنا ابن إدريس عن داود بن أبي هند عن محمد بن أبي موسى عن زياد قال: (قلت) (١) (لأبي) (٢): ولو هلك أزواج النبي ﷺ (أحل له) (٣) أن يتزوج النبي (٤)؟ قال: (ومن) (٥) يمنعه؛ أحل (اللَّه) (٦) له ضربًا من النساء فكان يتزوج منهن من شاء، ثم تلا هذه الآية: ﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي﴾ [الأحزاب: ٥٠]، (حتى ختم الآية) (٧) (٨).حضرت زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب ازواج انتقال کرجاتیں تو کیا آپ کے لئے نکاح حلال ہوتا ؟ حضرت ابی نے جواب دیا کہ آپ کو کون منع کرتا ؟ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کے لئے عورتوں کی ایک خاص قسم کو حلال کیا تھا۔ آپ ان میں سے جس سے چاہتے شادی کرسکتے تھے پھر انہوں نے اس آیت مبارکہ کی تلاوت فرمائی { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إنَّا أَحْلَلْنَا لَکَ أَزْوَاجَک اللاَّتِی } یہاں تک کہ آیت مکمل فرمائی۔