مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17583

باب: اگر ایک آدمی کے نکاح میں چار عورتیںہوں اور وہ ایک کو طلاق دے دے تو طلاق یافتہ کی عدت پوری ہونے تک پانچویں سے نکاح کرنا جن حضرات کے نزدیک مکروہ ہے

في (الرجل) (يكون) (تحته) أربع نسوة فيطلق إحداهن، من كره أن (يتزوج) خامسة حتى (تنقضي) عدة التي (طلق)

حدیث نمبر: 17583
١٧٥٨٣ - حدثنا [ابن علية عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: لا يتزوج حتى تنقضي عدة التي طلق] (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کے نکاح میں چار عورتیں ہوں اور وہ ایک کو طلاق دے دے تو طلاق یافتہ کی عدت پوری ہونے تک پانچویں سے نکاح نہیں کرسکتا۔

حواشی
(١) سقط الخبر من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17583
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17586، 17585، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10575، ترقيم محمد عوامة: 17012»