مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: لها نصف الصداق باب: جن حضرات کے نزدیک خلوت کی صورت میںعورت کے لئے نصف مہرہوگا
حدیث نمبر: 17540
١٧٥٤٠ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الشعبي أن رجلًا قال لشريح: إني تزوجت امرأة فمكثت عندي ثماني سنين ثم طلقتها وهي عذراء قال: لها نصف الصداق.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت شریح سے کہا کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی، وہ میرے پاس آٹھ سال تک رہی پھر میں نے اس سے شرعی ملاقات کئے بغیر اسے طلاق دے دی۔ انہوں نے فرمایا کہ عورت کو نصف مہر ملے گا۔