مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله تعالى: ﴿نساؤكم حرث لكم﴾ باب: قرآن مجید کی آیت: {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ}’’تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں‘‘ کا بیان
حدیث نمبر: 17510
١٧٥١٠ - حدثنا شبابة عن ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد في قوله (تعالى) (١): ﴿فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ قال: (ائتوا) (٢) النساء في أقبالهن على كل نحو.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اپنی بیویوں کی شرمگاہ میں جس طرح چاہو جماع کرو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ايتوا).