مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من كان يقول: يستبرئ الأمة (بحيضة) باب: جن حضرات کے نزدیک ایک حیض سے باندی کے حمل سے پاک ہونے کا یقین ہوجائے گا
حدیث نمبر: 17451
١٧٤٥١ - حدثنا أبو بكر عن عباد بن العوام عن محمد بن إسحاق عن مكحول قال: قلت (للزهري) (١): أما (علمت) (٢) (أن) (٣) عمر حين انقضى أجله وابن مسعود بالعراق حين انقضى أجله وعثمان بن عفان كانوا يستبرؤن الأمة بحيضة حتى كان معاوية فكان يقول: حيضتان (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے کہا کہ کیا آپ نہیں جانتے کہ حضرت عمر، حضرت ابن مسعود اور حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ م اپنی وفات تک اس بات کے قائل تھے کہ ایک حیض سے باندی کے حاملہ نہ ہونے کا پتہ چل جاتا ہے۔ جبکہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ دو حیض تک انتظار کے قائل تھے۔ حضرت زہری نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک اور صاحب بتاتا ہوں اور وہ حضرت عبادہ بن صامت ہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (لزهري).
(٢) في [س]: (عملت).
(٣) سقط من: [س، ط، هـ].
(٤) منقطع؛ مكحول لا يروي عن هؤلاء الصحابة.