حدیث نمبر: 17311
١٧٣١١ - حدثنا هشيم عن يحيى بن سعيد عن بعض أشياخهم أن أبا حليمة معاذ القاري تزوج ابنة (حارثة) (١) بن النعمان الأنصاري فلم يصل ⦗٣٠٤⦘ إليها فاجله عمر سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یحییٰ بن سعید اپنے ایک شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ ابو حلیمہ معاذ القاری نے حارثہ بن نعمان انصاری کی بیٹی سے شادی کی۔ لیکن وہ ان سے جماع کرنے پر قادر نہ ہوسکے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ایک سال کی مہلت دی۔ حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ مجھے عبد الرحمن انصاری نے بتایا کہ جب ایک سال گزر گیا تو دونوں کے درمیان حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جدائی کرادی اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے حارثہ کی بیٹی کا مسئلہ حل کرادیا۔

حواشی
(١) في [ط]: (جاريته)، وفي [أ، ب، ط، هـ]: (جارية).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ يحيى بن سعيد.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17311
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17311، ترقيم محمد عوامة 16762)