مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17280
باب: اگر عورت اپنے غلام خاوند کے کسی حصہ کی مالک بن جائے تو کیا حکم ہے؟
المرأة تملك من زوجها (شقصا)
١٧٢٨٠ - فأتيت الشعبي فذكرت ذلك له فضحك وقال: اذهب إلى عبيد اللَّه ابن عبد اللَّه بن عتبة فأتيته فسألته فقال: حرمت عليه فقلت: من أين تحل له؟ قال: تهب أو تعتق أو تبيع فرجعت إلى الشعبي فسألته فقال: ارجع إليه فاسأله أتعتد منه؟ فأتيته فقال: لا، إنما هو (ماؤه) (١).(حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ) میں حضرت شعبی کے پاس آیا اور ان سے یہ بات ذکر کی تو وہ ہنس پڑے اور فرمایا کہ تم عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ کے پاس جاؤ۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت اپنے خاوند کے لئے حرام ہوگئی۔ میں نے پوچھا کہ وہ اس کے لئے کیسے حلال ہوگی ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اسے ہبہ کردے، یا آزاد کردے یا بیچ دے۔ میں واپس حضرت شعبی کے پاس گیا اور ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ کیا وہ عورت اس سے عدت گزارے گی ؟ میں ان کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ نہیں، یہ تو اسی کا پانی ہے۔