مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يرى امرأته تفجر أو يبلغه ذلك، (يطؤها) أم لا؟ باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کوبدکاری کرتے دیکھے یاسنے تو کیااس سے جماع کرسکتاہے؟
حدیث نمبر: 17137
١٧١٣٧ - حدثنا عبدة عن سعيد عن عدي بن ثابت عن نافع عن ابن عمر قال: إذا (رأى) (١) أحدكم امرأته أو أم ولده على فاحشة فلا (يقربها) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی یا ام ولد باندی کو مبتلائے زنا دیکھے تو اس کے قریب نہ جائے۔
حواشی
(١) في [ك]: (أرى)، وفي [جـ]: (أراد).
(٢) في [س]: (يقبلها).