مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في (الجارية) النصرانية (و) اليهودية تكون لرجل يطؤها أم لا؟ باب: نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یانہیں؟
حدیث نمبر: 17114
١٧١١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد أن النبي ﷺ كتب إلى مجوس أهل هجر: يعرض عليهم الإسلام فمن أسلم قبل منه، ومن لم يسلم (ضرب) (١) عليه الجزية غير ناكحي نسائهم ولا آكلي ذبائحهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ نے ہجر کے مجوسیوں کے بارے میں حکم دیتے ہوئے خط لکھا کہ انہیں اسلام کی دعوت دی جائے اور جو اسلام لے آئے اس کا اسلام قبول کرلیا جائے اور جو اسلام قبول نہ کرے اس پر جزیہ مقرر کردیا جائے۔ البتہ ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا اور ان کا ذبیحہ نہیں کھایاجائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، ز، ك]: (ضربت).