مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17113

باب: نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یانہیں؟

في (الجارية) النصرانية (و) اليهودية تكون لرجل يطؤها أم لا؟

حدیث نمبر: 17113
١٧١١٣ - حدثنا يزيد عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر بن (زيد) (١) عن الرجل يشتري الجارية من السبي فيقع عليها قال: (لا) (٢) حتى يعلمها الصلاة والغسل من الجنابة وحلق العانة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی قیدی باندی کو خرید لے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے نماز، غسلِ جنابت اور زیرناف بال صاف کرنا نہ سکھا دے۔

حواشی
(١) في [ز]: (سعيد).
(٢) في [س]: سقطت (لا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17113
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34859، ترقيم محمد عوامة: 16580»