مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة وبه جذام أو برص أو عيب في جسده باب: شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17093
١٧٠٩٣ - حدثنا محمد بن يزيد عن أبي (العلاء) (١) وهو أيوب عن قتادة في رجل تزوج امرأة وبه جنون أو داء عضال لا (تعلم) (٢) به قال: هي بالخيار إذا علمت.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں جنون یا کوئی اور بیماری ظاہر ہو تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اسی مرد کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ یہ عورت اس مرد کی بیوی ہے وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو طلاق دے دے۔
حواشی
(١) في [س]: (العلي).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (يُعلم).