مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17041

باب: اگر کسی آدمی کے پاس دو مملوک بہنیں ہوں تو کیا وہ ان دونوں سے جماع کرسکتا ہے؟

في الرجل يكون عنده الأختان مملوكتان فيطأهما جميعا

حدیث نمبر: 17041
١٧٠٤١ - ثم سألت ابن منبه فقال: أشهد أنه فيما أنزل اللَّه على موسى أنه ملعون من جمع بين الأختين قال: فما (فصل) (١) لنا حرتين ولا مملوكتين.
مولانا محمد اویس سرور

(حضرت عبد العزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ) پھر میں نے حضرت ابن منبہ سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر جو کچھ نازل فرمایا اس میں ہے کہ دو بہنوں کو جمع کرنے والا ملعون ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اس میں ہمارے لئے یہ تفصیل نہیں تھی کہ دونوں آزاد ہوں یا باندیاں۔

حواشی
(١) في [س]: (فضل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17041
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17041، ترقيم محمد عوامة ---)