مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16955
باب: مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
في نساء أهل الكتاب إذا كانوا حربا للمسلمين
حدیث نمبر: 16955
١٦٩٥٥ - وعن أبي (النضر) (١) عن عروة بن الزبير أنهم قالوا في المرأة من أهل الكتاب: إذا دخلت من أرض الحرب تدخل أرض العرب بأمان، إن أظهرت السكون في أرض العرب فلا بأس أن ينكحها، المسلم، وإن لم يظهر ذلك إلا عند الخطبة لم تنكح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر سے منقول ہے کہ ان حضرات نے اہل کتاب کی عورت کے بارے میں فرمایا کہ جب وہ ارض حرب سے امان لے کر ارض عرب میں داخل ہو، اگر وہ ارض عرب میں ٹھہرنے اور بس جانے کا اظہار کرے تو مسلمان کے لئے اس سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور اگر وہ اس کا اظہار صرف پیغام نکاح کے وقت کرے تو اس سے نکاح نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (النصر).