مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يتزوج الأمة ثم يشتريها باب: اگرکوئی شخص کسی باندی سے نکاح کرے پھر اسے خرید لے توکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 16886
١٦٨٨٦ - حدثنا خالد بن حبان عن (جعفر) (١) بن برقان قال: سألت الزهري عن رجل كانت تحته أمة فاشتراها، قال: هدم الشراء النكاح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کے نکاح میں باندی تھی پھر اس نے اسے خرید لیا۔ انہوں نے فرمایا کہ خریدنا نکاح کو ختم کردے گا۔ حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں میمون بن مہران سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے دونوں دروازوں سے جائز ہے، نکاح کے دروازے سے بھی اور ملکیت کے دروازے سے بھی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (حفص).