مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الحرة والأمة إذا (اجتمعتا) كيف قسمتهما؟ باب: جب ایک آدمی کے نکاح میں آزاد اور باندی ہوںتوان کے درمیان کیسے تقسیم کرے گا؟
حدیث نمبر: 16862
١٦٨٦٢ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم قال: إذا نكح الأمة ثم وجد ما ينكح الحرة إن شاء (أمسكها) (١)، ويقسم ليلتين وليلة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے باندی سے نکاح کیا پھر اس نے آزاد عورت سے بھی نکاح کرلیا ۔ وہ اگر چاہے توباندی کو روکے رکھے ۔ لیکن باندی کو ایک رات اور آزاد کو دوراتیں دے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، س، ك]: (مسكها).