مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
العبد يتزوج بغير إذن سيده باب: اگر غلام اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرلے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 16808
١٦٨٠٨ - حدثنا عبدة (بن) (١) سليمان عن سعيد عن قتادة عن ابن المسيب والحسن في العبد يتزوج بغير إذن سيده، (قالا) (٢): إن شاء أجاز النكاح سيده وإن شاء رده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر شادی کی تو آقا اگر چاہے تو اجازت دے دے اور چاہے تو منع کردے۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (عن).
(٢) في [ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (قال).