مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
على من يكون المهر؟ باب: اگرکوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تومہر کس پر واجب ہوگا؟
حدیث نمبر: 16774
١٦٧٧٤ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت (الحكم) (١) وحمادًا عن الرجل يزوج ابنه وهو صغير، قال (الحكم) (٢): على (الابن) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو اپنے نابالغ بچے کی شادی کرادے تو مہر کس پر واجب ہوگا ؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ مہر لڑکے پر واجب ہے۔ حضرت حماد نے فرمایا کہ باپ پر لازم ہے۔ حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مہر اس پر واجب ہے جس کا تم نے نکاح کرایا یعنی لڑکے پر۔
حواشی
(١) في [س]: (الحسن).
(٢) في [س]: (الصداق)، وسقط من: [ب].
(٣) في [هـ]: (ابن).