مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في التزويج من كان يأمر به ويحث عليه باب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 16651
١٦٦٥١ - حدثنا ابن المبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن سعد أن رسول اللَّه ﷺ رد على عثمان بن مظعون التبتل، ولو أذن له لاختصينا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا۔ اگر آپ انہیں اجازت دے دیتے تو ہم اپنے آپ کو خصی کرلیتے۔