مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16652
باب: جو حضرات نکاح کاحکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
في التزويج من كان يأمر به ويحث عليه
١٦٦٥٢ - [حدثنا] (١) أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: كنت أمشي مع عبد اللَّه بمنى، فلقيه عثمان فقام معه يحدثه فقال (له) (٢) عثمان: يا أبا عبد الرحمن! أَلا أزوجك جارية (شابة) (٣) لعلها تذكرك بعض ما مضى من زمانك؟ فقال عبد اللَّه: أما لئن قلت ذلك لقد قال لنا رسول اللَّه ﷺ: "يا معشر الشباب! من ⦗١٥٦⦘ استطاع منكم (الباءة) (٤) فليتزوج، فإنه (أغض) (٥) للبصر، ومن لم يستطع فعليه بالصوم فإنه له (وجاء) (٦) " (٧).حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں منیٰ میں حضرت عبدا للہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس دوران امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر باتیں کرنے لگے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا اے ابو عبد الرحمن ! میں ایک جوان لڑکی سے آپ کی شادی نہ کروادوں ؟ شاید وہ آپ کے ماضی کو تازہ کرسکے۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر آپ یہ بات کہتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتا ہو اسے چاہئے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ روزہ رکھے کیونکہ روزہ اس کی شہوت کو توڑ دے گا۔