مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16531
باب: محرم کا کپڑے کو بائیں مونڈھے پر ڈال کر اس کا سرا دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر دونوں سروں کو سینہ پر لا کر باندھنا
في المحرم يتوشح
حدیث نمبر: 16531
١٦٥٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن المسيب عن الحكم وحماد في المحرم يتوشح كرهه أحدهما، ولم ير الآخر به بأسًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد سے محرم کے توشح کرنے کے متعلق روایت ہے کہ ان میں سے ایک اس کو ناپسند کرتے تھے اور دوسرے اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔