حدیث نمبر: 16528
١٦٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس (قالا) (١): في الرجل (يطوف) (٢) ثمانية أشواط قال: إن ذكرها قبل أن يصلي ركعتين ⦗١٢٥⦘ طاف ستة أطواف وصلى أربع ركعات، و (إذا) (٣) ذكر بعد ما يصلي ركعتين طاف ستة أطواف ثم صلى ركعتين، وإن شاء لم (يعتد) (٤) بذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف میں آٹھ چکر لگا لے اور اس کو دو رکعتیں ادا کرنے سے قبل ہی یاد آجائے تو وہ ایک طواف اور کرے جس میں چھ چکر لگائے اور اس کے بعد پھر چار رکعتیں ادا کرے اور اگر اس کو دو رکعتیں ادا کرنے کے بعد یاد آئے تو پھر طواف کے چھ چکر اور لگائے اور دو رکعتیں اور ادا کرے اور اگر چاہے تو ان کو شمار نہ کرے۔
حواشی
(١) في [ز]: (قال).
(٢) سقط من: [س]، وفي [هـ]: (طاف).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز]: (إن).
(٤) في [س، ط، هـ]: (يعد).