مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16520

باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟

في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ

حدیث نمبر: 16520
١٦٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن بكر عن ابن عمر قال: إنما أهل رسول اللَّه ﷺ بالحج وأهللنا معه فلما قدمنا، قال رسول اللَّه ﷺ: "من لم يكن معه هدي فليحل] (١) "، وكان على رسول اللَّه ﷺ هدي فلم يحل (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حج کے لیے احرام باندھا اور ہم لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ احرام باندھا، جب ہم لوگ (مکہ) پہنچے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ھدی کا جانور تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال نہ ہوئے۔

حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ط، ف، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16520
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٥٤)، وبنحوه مسلم (١٢٣٢).
تخریج حدیث «أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3709، ترقيم محمد عوامة: 16029»