مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16519
باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ
حدیث نمبر: 16519
١٦٥١٩ - حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا ابن فضيل عن (يزيد) (١) عن مجاهد عن ابن عباس قال: جاء (أناس) (٢) مع النبي ﷺ حجاجًا، فأمرهم فجعلوها عمرة، ثم قال: "إني لو استقبلت من أمري ما استدبرت ما فعلت ذلك، ولكن دخلت العمرة في الحج إلى يوم القيامة"، ثم شبك بين أصابعه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ اس کو عمرہ بنادو، پھر فرمایا : اگر مجھے اپنے معاملے کی وہ بات پہلے معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں ایسا نہ کرتا، لیکن عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے قیامت تک کے لیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائیں۔
حواشی
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) في [س]: (أناس)، وفي [أ، ب، جـ]: (الناس)، وفي [ز]: (ناس).