مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟
حدیث نمبر: 16520
١٦٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا يزيد بن هارون عن حميد عن بكر عن ابن عمر قال: إنما أهل رسول اللَّه ﷺ بالحج وأهللنا معه فلما قدمنا، قال رسول اللَّه ﷺ: "من لم يكن معه هدي فليحل] (١) "، وكان على رسول اللَّه ﷺ هدي فلم يحل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے لیے احرام باندھا اور ہم لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ احرام باندھا، جب ہم لوگ آگے بڑھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ھدی کا جانور تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال نہ ہوئے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ط، ف، هـ].