مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16518
باب: حج کو فسخ کرنا، کیا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ہے؟
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ
١٦٥١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن جابر أن النبي ﷺ قال: "إني لو استقبلت من أمري ما استدبرت، لم أسق الهدي وجعلتها عمرة، فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل"، [(ويجعله (١) (١) عمرة، فقام سراقة فقال: يا رسول اللَّه ألعامنا هذا (أو للأبد) (٢)، فشبك رسول اللَّه ﷺ ⦗١٢٢⦘ أصابعه (واحدة) (٣) في الأخرى، وقال: دخلت العمرة في الحج (لأبد الأبد) (٤) " (٥).حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر مجھے اپنے معاملے کی وہ بات پہلے معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں ھدی کو نہ ہانکتا اور اس کو عمرہ بنا دیتا، پس تم میں سے جن کے پاس ھدی نہ ہو وہ حلال ہوجائیں اور اس کو عمرہ بنالیں، حضرت سراقہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائیں اور فرمایا، عمرہ کو حج میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے داخل کردیا گیا ہے۔