مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يهل بالحج والعمرة بأيهما يبدأ؟ باب: جو شخص حج وعمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے تو وہ کس سے ابتدا کرے؟
حدیث نمبر: 16505
١٦٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور قال: سألت إبراهيم ومجاهدًا عن الرجل يلبي بالحج والعمرة، فقال مجاهد: يبدأ بالعمرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر حج وعمرہ کے لیے ایک ساتھ تلبیہ پڑھے ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا کہ وہ عمرہ سے ابتدا کرے، اور ابراہیم نے فرمایا اس کی نیت اس کے لیے کافی ہوجائے گی۔