حدیث نمبر: 16499
١٦٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي عن شريح قال: سأله رجل فقال: إني أصبت صيدًا وأنا محرم، فقال (له) (١) شريح: هل كنت أصبت قبله؟ قال: لا، قال: لو كنت فعلت وكلتك إلى اللَّه تعالى حتى ينتقم منك، واللَّه عزيز ذو انتقام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شریح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں شکار کرلیا ہے ؟ حضرت شریح نے اس سے فرمایا کیا تو نے اس سے پہلے بھی شکار کیا ہے ؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ نے فرمایا کہ اگر تو نے پہلے بھی ایسا کیا ہوتا تو میں تجھے اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھ سے انتقام لیتا، ارشاد باری تعالیٰ ہے { وَ اللّٰہُ عَزِیْزٌ ذُوانْتِقَامٍ }، حضرت داوٗد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا کہ کیا اس کو چھوڑ دیں گے ! اس پر حکم لگایا جائے گا۔

حواشی
(١) زيادة من: [أ، ب، جـ، ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16499
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16499، ترقيم محمد عوامة 16010)