مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يحب المشي ويحج ماشيا باب: جو حضرات پیدل چل کرحج کرنے کو پسند فرماتے ہیں
حدیث نمبر: 16494
١٦٤٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عثمان بن حكيم قال: رأيت نافع بن جبير يقضي مناسكه على رجليه ويعرِّف على رجليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا آپ نے تمام مناسک حج پیدل چل کر کیے اور عرفات میں قیام بھی پیدل چل کر فرمایا۔