١٦٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم بن (يزيد) (١) عن محمد بن عباد بن جعفر عن ابن عمر قال: قام رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه ما يوجب الحج؟ قال: "زاد وراحلة"، قال: يا رسول اللَّه فما الحاج؟ قال: "الشعث التفل"، قال فقال: يا رسول اللَّه فما أفضل الحج؟ قال: "العج والثج" (٢).حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا زاد راہ اور سواری، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! حج کس چیز کا نام ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : غبار آلود ہونا اور بدبودار ہونا، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! افضل حج کون سا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس میں بلند آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور قربانی کی جائے۔