مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: ليس على أهل مكة عمرة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر عمرہ نہیں ہے
حدیث نمبر: 16419
١٦٤١٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ابن جريج عن عطاء قال: ليس على أهل مكة عمرة، إنما يعتمر من زار البيت ليطوف به، وأهل مكة يطوفون متى شاؤوا] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والوں پر عمرہ نہیں ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اے مکہ والو ! تم پر عمرہ نہیں ہے، بیشک تمہارا عمرہ تو یہ ہے کہ تم بیت اللہ کی زیارت کرلو، پس جس شخص کے اور حرم کے درمیان بطن وادی ہو وہ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہو، حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ کیا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بطن وادی کو حل سمجھتے تھے ؟ آپ نے فرمایا بطن وادی مقام حل ہی ہے (یعنی حرم میں داخل نہیں ہے) ۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [ز].