مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان ينحر بدنته قائمة، ومن قال: باركة؟ باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اونٹ کو کھڑا کر کے نحر کریں گے، اور جو فرماتے ہیں کہ بٹھا کر کریں گے
حدیث نمبر: 16382
١٦٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن إسماعيل بن أبي خالد عن إبراهيم قال: كان ابن عمر إذا أراد أن ينحر (بدنة عقلها) (١) فقامت على ثلاث، ثم نحرها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب ھدی کا جانور ذبح کرنے کا ارادہ فرماتے تو اس کی کلائی کو ران سے ملا کر باندھتے اور اس کو تین ٹانگوں پر کھڑا کر کے پھر ذبح فرماتے ۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (مد عقالها)، وفي [أ، ز]: (هديه عقلها).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن ابن عمر.