مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يدخل مكة ليلا ومن قال: نهارا؟ باب: جو حضرات رات کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں اور جو حضرات فرماتے ہیں کہ دن کو داخل ہوا جائے
حدیث نمبر: 16303
١٦٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن محمد بن عباد عن عبد اللَّه بن السائب قال: كنت أصلي بالناس في رمضان، فبينا أنا أصلي سمعت تكبير عمر على باب المسجد (١) قدم معتمرًا فدخل فصلّى خلفي (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن السائب فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک میں لوگوں کو نماز پڑھا رہا تھا کہ اچانک میں نے مسجد میں حضرت عمر کی آواز سنی جو عمرہ کر رہے تھے، آپ تشریف لائے اور میری اقتدا میں نماز ادا فرمائی۔
حواشی
(١) في [جـ]: زيادة (واو).