مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحج عن الرجل الذي لم يحج قط باب: کسی شخص کا دوسرے آدمی کی جگہ حج کرنا جس نے کبھی حج نہ کیا ہو
حدیث نمبر: 16208
١٦٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن في الرجل يحج عن الرجل قال: يرجى له مثل أجره.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے آدمی کی جگہ حج کر رہا ہو، فرماتے ہیں کہ امید کی جاتی ہے کہ اس کو بھی اسی کے مثل اجر ملے گا۔