کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی شخص کا دوسرے آدمی کی جگہ حج کرنا جس نے کبھی حج نہ کیا ہو
١٦٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن الحسن في الرجل يحج عن الرجل الذي لم يحج (قط) (١) قال: يجزئه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کسی دوسرے شخص کی جگہ حج کر رہا ہو جس نے کبھی حج نہ کیا ہو اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
١٦٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن داود عن سعيد بن المسيب قال: إن اللَّه لواسع لهما جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ اس ایک حج کو ان دونوں کے لیے وسعت دے دے گا (اس کا ثواب دونوں کو ہوگا) ۔
١٦٢٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن في الرجل يحج عن الرجل قال: يرجى له مثل أجره.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو دوسرے آدمی کی جگہ حج کر رہا ہو، فرماتے ہیں کہ امید کی جاتی ہے کہ اس کو بھی اسی کے مثل اجر ملے گا۔