مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16166
باب: محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
في الهميان للمحرم
حدیث نمبر: 16166
١٦١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس بالهميان للمحرم ولكن لا يعقد عليه السير ولكن يلفه لفًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ محرم اگر تھیلی باندھ لے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس پر کوئی تسمہ وغیرہ نہ باندھے اس کو ویسے ہی لپیٹ لے۔