مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الهميان للمحرم باب: محرم کا نقدی اور نفقہ رکھنے کے لیے پیٹ پر تھیلی باندھنا
حدیث نمبر: 16166
١٦١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس بالهميان للمحرم ولكن لا يعقد عليه السير ولكن يلفه لفًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ محرم اگر تھیلی باندھ لے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس پر کوئی تسمہ وغیرہ نہ باندھے اس کو ویسے ہی لپیٹ لے۔