حدیث نمبر: 16127
١٦١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو (سعد) (١) عن ابن جريج عن عطاء أن عبد الرحمن بن أبي بكر طاف في إمارة سعيد فخرج إلى الصلاة، فقال عبد الرحمن: ⦗٤٥⦘ انتظر حتى انصرف على (وتر) (٢) (قال: فانتظره) (٣)، فانصرف على ثلاثة أطواف، ثم لم يعد لذلك السبع (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء سے مروی ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر حضرت سعید کی امارت میں طواف کر رہے تھے ‘ حضرت سعید نماز کے لئے نکلے تو حضرت عبدالرحمن نے فرمایا میرا انتظار کرو ‘ یہاں تک کہ میں طاق طواف کر کے لوٹوں ‘ انہوں نے آپ کا انتظار فرمایا ‘ آپ تین چکر لگا کر لوٹ گئے ‘ پھر اس کا اعادہ نہیں کیا۔

حواشی
(١) في [ب، هـ]: (سعيد).
(٢) في [هـ]: (قصر).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16127
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16127، ترقيم محمد عوامة 15662)