مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يقول: إذا جعل عليه بدنة نحرها بمكة؟ باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
حدیث نمبر: 16106
١٦١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن) (١) جبلة قال: سمعت ابن عمر يقول: من سمى (أو نذر) (٢) بدنة فلا محل لها دون البيت، ومن سمى جزورًا أو بقرة فحيث شاء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص لفظ بدنۃ کی (مذکر) نذر مانے وہ اس کو مکہ میں ہی ذبح کرے اور جو اونٹنی یا گائے کی نذر مانے وہ جہاں چاہے ذبح کرے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (بن).
(٢) سقط من: [س].